• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کو ملالہ یوسفزئی کا خط، لڑکیوں کی تعلیم کی ضرورت پر زور

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے خط کے ذریعے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

اپنے خط میں ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو مستقبل میں مشکلات کا سامنا ہے، امید ہے آپ کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، حکومت کو پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

ملالہ کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ گزشتہ دہائی میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کافی پیش رفت ہوئی، ملالہ فاؤنڈیشن نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر فراہم کیے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت جی ڈی پی کا 2 فیصد سے بھی کم تعلیم پر خرچ کررہا ہے، چاہتے ہیں پاکستان تعلیم پر جی ڈی پی کا خرچ 4 فیصد تک بڑھائے۔

ملالہ کا خط میں لکھنا ہے کہ حکومت اپنے پہلے 100 دن کی ترجیحات میں لڑکیوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دے۔

قومی خبریں سے مزید