وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان حاتم بن طارق کو ٹیلیفون کرکے عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان موجود تعاون کی وسیع استعداد پر روشنی ڈالی اور پاک عمان اداراہ جاتی و اقتصادی روابط کے فروغ و مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر جاری ظلم و جبر کے خاتمے کی دعا کی۔
اعلامیہ کے مطابق سلطان حاتم بن طارق نے بھی وزیرِ اعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی اور پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون کے ثمرات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے عزم کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کیلئے باہمی تعاون کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے عمانی سلطان کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ سلطان حاتم بن طارق نے بھی وزیر اعظم کو عمان کے دورے کی دعوت دی۔