• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونالڈو کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

سعودی سُپر کپ کے سیمی فائنل میں النصر کو الہلال کے خلاف سیمی فائنل میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست ہوگئی۔ النصر سے کھیلنے والے دُنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو حریف کھلاڑی کو کہنی مارنے کے سبب ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

سعودی سُپر کپ کے سیمی فائنل میں النصر اور الہلال کے درمیان میچ تھا جس میں الہلال نے النصر کو دو ایک سے شکست دی۔

الہلال کی جانب سے گول سلیم الدوسری اور ملیکم نے کیے جبکہ النصر کا واحد گول سادیو مانے نے اسکور کیا۔

کھیل کے 86ویں منٹ میں رونالڈو نے حریف کھلاڑی علی البلائی کے دو مرتبہ کہنی ماری جس کے سبب وہ زمین پر گر گئے۔ ریفری نے رونالڈو کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔

سعودی سُپر کپ کا فائنل الہلال اور ال اتحاد کے درمیان کھیلا جائے گا جس نے پیر کو پہلے سیمی فائنل میں الویدہ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے مات دی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید