• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامک سنٹر اوسلو ستوونر میں ختم القرآن پاک کی محفل کا انعقاد

اوسلو (ناصراکبر) اسلامک سنٹر اوسلو ستوونر میں مولانا محمد جاوید اور حافظ ظفر ادریس کی سرپرستی میں رمضان المبارک میں تکمیل قُرآن کا پروگرام ہوا حافظ ظہیر احمد ،حافظ محمد انس اور حافظ محمد حسن نے اس سال نماز تراویح میں قرآن کریم پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ عبدالرحمٰن، عبد اللہ، فاروق حسن فاروق نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔ اوسلو کے معروف نعت خواں عبدالمنان اور حاجی غلام حیدر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ تکمیل قرآن کے پروگرام میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ تقریب سے مولانا محمد اسجد عمران نےخطاب کیا اور مولانا محمدجاوید نےاختتامی دعا کرائی۔ پروگرام میں حاجی اللہ دتہ کے دیرینہ ساتھی خان محمد نے حفاظ کرام کو پھول پیش کئے اور حافظ ظفر ادریس نے حفاظ کرام، انتظامیہ اور بچوں میں مستقل نمازیوں کو عید کےتحائف دیئے۔
یورپ سے سے مزید