• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ایک ماں کو قتل کرنے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے سرگرم

گریٹر مانچسٹر/ بریڈ فورڈ (ابرار حسین/ محمد رجاسب مغل) برطانیہ بھر کی تمام پولیس فورس ایک ایسے شخص کی تلاش میں ہے جس پر ایک ماں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا شبہ ہے جو اپنے بچے کو پرام میں دھکیل رہی تھی پولیس کو 27سالہ خاتون کو چاقو مار کر قتل کرنے والے 25سالہ حبیب معصوم مطلوب ہے واقعہ ویسٹ گیٹ بریڈفورڈ میں پیش آیا حملہ آوار نے پے در پے گردن پر چار چاقو کے وار کیے پولیس کے مطابق حملہ آور، عورت کو جانتا تھا، لیکن ان کے رشتہ کے حوالے سے ابھی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔پولیس کو واردات کے مقام سے ایک چاقو بھی ملا ہے حملہ آور حبیب معصوم کا تعلق اولڈ ہم سے ہے وہ ایشیائی اور دُبلا ہے پولیس نے حملہ آور کی سی سی ٹی وی سے بنی فوٹیج بھی جاری کردی ویسٹ یارکشائر پولیس نے تصدیق کی کہ حملے میں بچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ویسٹ یارکشائر پولیس نے اپیل کی ہے کہ حبیب معصوم نظر آنے کی صورت میں 999 پر کال کی جائے ویسٹ یارکشائر کے ڈپٹی میئر برائے پولیسنگ اینڈ کرائم ایلیسن لو کا کہنا تھا کہ مسٹر معصوم متاثرہ کو جانتا تھا اور اسے بہت خطرناک سمجھا جاتا تھا حبیب معصوم اب بھی مفرور ہے اس وقت ملک میں تمام فورسز کے ساتھ مل کر مشتبہ شخص کو تلاش کرنے کی کوشش کے ساتھ ایک بہت ہی پیچیدہ تفتیش جاری ہے۔
یورپ سے سے مزید