• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتیاز لوراں کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام

بارسلونا (نمائندہ جنگ) اسپین کی کاروباری شخصیت امتیاز لوراں کی جانب سے اہل وطن کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں افطار کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چوہدری مونس الٰہی اور ڈپٹی میئر بادالونا تھے افطار میں کمیونٹی کے ہرمکتب فکر کے افراد نے شرکت کی اوپن افطار کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت رضوان کاظمی نے حاصل کی، نظامت کے فرائض ڈاکٹر قمرفاروق نے انجام دئیے ۔ پاپولر پارٹی بادالونا کے ڈپٹی میئر جو اپنے کونسلر اور سیکرٹری امیگریشن سوسانا کرکی کے ساتھ شریک تھے، نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو رمضان مبارک ہو۔میزبان امتیاز لوراں نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ آپ لوگ میری دعوت پر تشریف لائے۔ کمیونٹی نے چوہدری مونس الٰہی کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور سیاسی امور پر گفتگو کی۔
یورپ سے سے مزید