• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الحاج نثار احمد راٹھور کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ محفل کا انعقاد

لوٹن (نمائندہ جنگ) الحاج نثار احمد راٹھور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے جامعہ اسلامیہ غوثیہ میں مرحوم کےخاندان کی میزبانی میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے مرحوم کی جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن اور جہلم میں قائم دینی ادارے کیلئے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ختم شریف اور کلمہ پاک کا ورد قاری نجم المصطفیٰ نے کیا۔ دعا کے بعد افطار کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔محفل میں قاری محمد کامران، ریاض بٹ، راجہ محمد اسلم خان، امتیاز چوہدری، خان محبوب خان چشتی، قاضی عطاالکبریا، قاضی سراج المرتضیٰ، قاضی تنزیل الرحمٰن، طارق چشتی خاور محمود، محمد منیر بٹ، راجہ احسان سبحانی، عرفان خان، محمود خان، مرحوم کے بیٹوں ڈاکٹر ذوالفقار راٹھور، طیب راٹھور ،ارشد راٹھور اوردیگر شامل تھے۔
یورپ سے سے مزید