• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معززین شہر کی بڑی تعداد پولو گراؤنڈ میں آج نماز عید ادا کرے گی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام شہر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع گلشن جناح (پولو گراؤنڈ) میں منعقد ہوگا، جہاں نماز عید صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی، مولانا محمد احمد سلیمی امامت کے فرائض انجام دیں گے، ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی علی حسن ساجد کے مطابق یہ قدیمی اور روایتی اجتماع 1958سے پولوگراؤنڈ میں منعقد کیا جا رہا ہے ا س سال پولو گراؤنڈ میں نماز عید کے لئے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں، میئر کی ہدایت کے مطابق پولوگراؤنڈ آنے والے شہریوں کے لئے وضو کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی کے حوالے سے بھی سخت انتظامات مکمل کئے گئے ہیں، عید گاہ کے اطراف جراثیم کش اسپرے ، نمازیوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے مرکزی دروازے کے سامنے پھولوں سے گیٹ تیار کیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید