لاہور میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے، 2 ملزمان ملت پارک کے علاقے میں مارے گئے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ دکان میں واردات کے دوران پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی.
دوسری جانب مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم مارا گیا، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
ملت پارک کے علاقے میں فائرنگ سے ہلاک ڈاکوؤں کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ مناواں میں ہوا جس میں اغواء، اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزم نعیم ہلاک ہو گیا۔
پولیس ٹیم ملزم کو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مناواں لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جسکی زد میں آکر ملزم نعیم ہلاک ہو گیا۔
پولیس نے تینوں ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔