سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی پہلی اہلیہ، برطانوی اسکرین رائٹر و فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ نے عید کے پُرمسرت موقع پر دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے نام پیغام جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جمائما گولڈ اسمتھ نے امت مسلمہ کے نام پیغام شیئر کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عید کے اس خاص موقع پر عید کی مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ ’عید مبارک‘ اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے چاند کے ایموجی کا اضافہ بھی کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان سمیت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، افغانستان، قطر، فلپائن، ملائشیا اور آسٹریلیا میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھی آج پاکستان کے ساتھ عید منائی جارہی ہے جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں چاند نظر نہ آنے کے باعث وہاں کل (جمعرات کو) عید ہوگی۔
اس کے علاوہ برطانیہ سمیت یورپی ممالک، امریکا اور کینیڈا میں بھی آج عید منائی جائے گی۔