راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں عید کا بڑا اجتماع ہوا۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے عید کی نماز ادا کی۔
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی ایک دوسرے سے گلے ملے، جیل افسران نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ نمازِ عید ادا کی۔
ذرائع کے مطابق جیل میں نماز ادائیگی کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو عید کی نماز ادا نہیں کرنے دی گئی۔
درگاہ بہاؤالدین زکریا میں نمازِ عید پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا تھا کہ عید کے موقع پر والد سے نہیں ملنے دیا گیا، سیکیورٹی بنیاد پر بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔