• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، حزب اللّٰہ یا حوثی اسرائیل پر کسی بھی وقت حملہ کر سکتے ہیں: بلومبرگ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

عالمی مالیاتی خبر رساں ادارے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ ایران، حزب اللّٰہ یا حوثی اسرائیل پر کسی بھی وقت حملہ کر سکتے ہیں۔ 

بلوم برگ نے کہا ہے کہ ایران، حزب اللّٰہ یا حوثیوں کے حملے میں اسرائیلی فوجی یا حکومتی اہداف نشانہ بن سکتے ہیں۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈرونز کے جھنڈ بھی اسرائیل پر حملے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یکم اپریل کو اسرائیل کے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر فضائی حملے کے نتیجے میں 7 ایرانی فوجی افسر شہید ہو گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید