کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
اس بات کی پیش گوئی محکمۂ موسمیات کی جانب سے کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
شہر میں سمندری ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔