سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شہر سیالکوٹ آمد کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے اورچوک علامہ اقبال میں جلسہ گاہ کے اردگرد تمام داخلی اور خارجی راستوں کو خاردار تاریں لگا بند کردیا گیا جبکہ ریلوے پھاٹک کو بھی پانچ بجے شام ہی بند کردیا گیا جسکی وجہ سے پیرس روڈ، ضلع کچہری، علامہ اقبال چوک، ریلوے اسٹیشن، نہال چند سٹریٹ، رامتلائی، مجاہد روڈ سمیت دیگر جگہوں پر جانے لئے شہریوں دشواری کا سامنا رہا۔ تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او طاہر محمود گوندل نے بتایا کہ تمام انتظامات سیکورٹی کو بہتر بنانے کی غرض سے کئے گئے ہیں۔