سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ تلواڑہ مغلاں کی رہائشی خاتون طاہرہ بی بی زوجہ شاہد سسرال والوں کے تشدد سے شدید زخمی ہوگی جس کو گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں آپریشن سے پہلے ہی ماں بچہ دونوں ہی دم توڑ گئے۔ پولیس اہلکار ذیشان کے مطابق یہ واقعہ تھانہ کینٹ کی حدود کا ہے اور وہی مقدمہ درج ہوا ہے۔