کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر افغان قونصلیٹ اپنا بنگلہ خالی کروانے میں ناکام ہوگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رہائشیوں نے بنگلہ خالی کرنے سے انکار کردیا۔ افغان قونصلیٹ نے دوسرے صوبے سے آئے طلبا کو یہاں ٹھہرایا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ افغان قونصل جنرل عملے کے ساتھ گزشتہ روز بنگلہ پر پہنچے تھے، طلبا نے ویڈیو بنا کر وائرل کی اور معاملے کو غلط رنگ دیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین سے تفصیلات حاصل کیں، معاملہ بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ افغان قونصل خانہ قانونی کارروائی کرنا چاہتا ہے تو ضرور کی جائے گی۔