• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی، سخت سیکورٹی اقدامات

کراچی(سٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منائی گئی کراچی میں 4200 کے قریب مقامات پر نمازِ عیدالفطر کے اجتماعات ہوئے، سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ،13 ہزار کے قریب اہلکاروں نے عیدگاہوں، مساجد امام بارگاہوں پر فرائض انجام دئے،کراچی میں نماز عید کا بڑا اجتماع بلدیہ عظمی کراچی کے زیر انتظام گلشن جناح (پولو گرانڈ) میں منعقد ہوا ،گورنرسندھ کامران ٹیسوری،غیرملکی سفیروں،ایم کیو ایم کے کنونیر خالد مقبول صدیقی کے علاوہسابق میئر کراچی وسیم اختر، مرزا اختیار بیگ اور مرزا اشتیاق بیگ اور ، سیاسی وسماجی رہنما ،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورشہریوں کی بڑی تعداد نے نمازعید ادا کی،نماز عید الفطر کے اجتماعات میں ملک کی سالمیت، ترقی اور بقاکے لیے دعائیں کی گئیں ،دریں اثنا عید کے دوسرےاور تیسرے روز بھی سی ویو ،ہل پارک ،منوڑہ، چڑیا گھر اور دیگر تفریحی مقامات پر عوام کا رش رہا، بچوں نے جھولوں سے لطف اٹھایا ، کئی مقامات پر بچوں کے لیے پارکوں میں جھولے لگائے گئے تھے ، عید کے دوسرے روز عوام کی بڑی تعداد نے رشتے داروں کے گھروں کا بھی رخ کیا ، جبکہ مٹھائیوں،بیکریوں پر بھی عوام کا رش رہا ،بچوں نے بڑوں سے عیدی وصول کی، سڑکوں پر ٹریفک غیر معمولی رہا،علاوہ ازیں نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر عیدگاہ،مساجد اور امام بار گاہوں کے اطراف میں فلسطین کے پرچم آویزاں کر کے فلسطینی عوام سے یک جہتی کا اظہار کیا گیا، نماز کے بعد فلسطینی عوام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں، علماء کرام اور خطبا فلسطین میں اسرائیل اور کشمیر میں بھارتی جارحیت کی کھل کر مذمت کی ،دریں اثنا سائوتھ زون پولیس کے مطابق عید کے موقع پر سی ویو اور دودریا پر مجموعی طور پر 300 سے زائد اضافی پولیس اہلکاروں کو سیکورٹی اینڈ ویجیلنس کے حوالے سے تعینات کیا گیا ،ساحل سمندر پر سیکورٹی کے لیے ماؤنٹڈ پولیس کو بھی تعینات کیا گیا تھا اوور اسپیڈنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا ،عوام کو فوری مدد کے لے سی ویو چوکی پر ایک کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید