• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ سے متعلق پیپلز پارٹی کو تبصرے کا حق نہیں، ایم کیو ایم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے پیپلز پارٹی سندھ کے عہدیدار وقار مہدی کی جانب سے سندھ کے موجودہ گورنر کے حوالے سے حالیہ بیان پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےاسے اضافی اور غیر ضروری قرار دیدیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں اس طرح کا بیان انتہائی غیر سنجیدہ اور سمندر میں پتھر پھینکنے کے مترادف ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ وقار مہدی کے علم میں اپنا یہ بیان سب کی طرح میڈیا کے ذریعے ہی آیا ہوگا کیونکہ وقار مہدی کی اپنی حیثیت پیپلز پارٹی میں کاغذی، اضافی اور نمائشی نوعیت کی ہے، اراکینِ صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ بحرانی کیفیت میں سنجیدہ نوعیت کے معاملے پر پیپلز پارٹی اپنا دو ٹوک موقف سامنے لائے تاکہ اس کا مناسب جواب دیا جاسکے، پیپلز پارٹی اپنے 15 سالہ دورِ اقتدار میں بڑھنے والی احساسِ محرومی کا ازالہ کرے گورنر سندھ کی کارکردگی کے حوالے سے پیپلزپارٹی کو تبصرہ کرنے کا حق حاصل نہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید