• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چڑیا گھر، موبائل فون چور کو پولیس نے مبینہ پیسے لیکر فرار کروا دیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گارڈن چڑیا گھر میں شہریوں کی جانب سے پکڑے گئےموبائل فون چور کو مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں نے پیسے لیکر فرار کروا دیا،واقعہ عید کے دوسرے روز شام 4 سے 5 بجے کے درمیان پیش آیا،شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے موبائل فون چور کو پکڑا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کیا تاہم پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر پیسے لیکر اسے چھوڑ دیا، دوسری جانب سائوتھ زون پولیس کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر پر ڈپلائیڈ 15کی پولیس موبائل نے واقعہ پر ریسپانس کیا تھا، مددگار 15 موبائل میں تعینات کانسٹبل عدیل کے مطابق نشے کے عادی شخص کو عوام موبائل چوری کے الزام میں پکڑ کر لائے تھے،تلاشی میں اس سے کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی تھی، عوام میں سے ہی ایک شخص نے بتایا تھا کہ مذکورہ شخص نے اس کی جیب سے موبائل فون نکالنے کی کوشش کی تھی،ایس ایچ او گارڈن کے مطابق واقعہ کی اطلاع تھانے کو نہیں دی گئی،مذکورہ کانسٹبل کو طلب کر لیا گیا جس کا بیان لینے کے بات صورتحال واضح ہو گی اور ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید