• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج سے 15 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی میں 6 سے 7 دن کے دوران مغربی سسٹم کے زیر اثر بارش کا امکان ہے۔ پہلے سسٹم کے زیر اثر آج سے 15 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جواد میمن کا کہنا ہے کہ اس دوران  ہلکی سے معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے اور آندھی بھی چل سکتی ہے، شہر میں اسی دوران 5 سے 15 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج شہر کے مضافات میں دوپہر یا شام میں گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں اور آج اور 14 اپریل کو بارش کا امکان ہے جو 15 اپریل کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔

جواد میمن کا کہنا ہے کہ دوسرا مغربی ہواؤں کا سلسلہ 17 اپریل کو داخل ہوگا، اس سسٹم کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی میں بارش کا امکان ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں سسٹم کے زیر اثر 17 اپریل سے مضافات میں تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں، 18 اور 19 اپریل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید