کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف افسر کے بچی سے نارواسلوک واقعے کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) افسر کے خلاف تحقیقات پر مبنی رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن کو ارسال کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق رواں برس 10 مارچ کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس افسر نے بچی کو بالوں سے پکڑ کر ایک طرف پھینک دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ اے ایس ایف افسر کے ساتھ 2 اہلکاروں کے خلاف بھی کی گئی ہے۔