پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے جلسے میں شرکاء کو ڈیزل کے نعرے لگانے سے روک دیا۔
پشین میں اپوزیشن اتحاد کے جلسے سے شیر افضل مروت نے خطاب کیا، اس دوران شرکاء نے ڈیزل، ڈیزل کے نعرے لگائے تو پی ٹی آئی رہنما نے انہیں روکا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ڈیزل کے نعرے نہ لگائیں، دراصل ہماری اُن سے بات چیت چل رہی ہے۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ اس وقت ملک پر ایک جابرانہ حکومت قائم ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کا جلسہ اسٹیبلشمنٹ کی حکومت کے خلاف ہے۔