• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریا گھوشل ایک گانے کا کتنے لاکھ معاوضہ لیتی ہیں؟

شریا گھوشل کی آواز کو جنوبی ایشیاء کی سریلی ترین آوازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
شریا گھوشل کی آواز کو جنوبی ایشیاء کی سریلی ترین آوازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

شریا گھوشل کا شمار بھارت کے بڑے گلوکاروں میں ہوتا ہے، ان کی مدھر آواز کمال موسیقی کے مترادف سمجھی جاتی ہے، گلوکارہ نے گذشتہ روز (12 اپریل) اپنی 40ویں سالگرہ منائی۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ بالی ووڈ کی ٹاپ اداکاراؤں کو اپنی آواز دینے کا وہ کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق شریا گھوشل ایک گانے کے 25 لاکھ روپے لیتی ہیں اور ان کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 180 سے 185 کروڑ ہے۔

شریا گھوشل کی آواز کو جنوبی ایشیاء کی سریلی ترین آوازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے نا صرف ہندی بلکہ بنگالی، بھوجپوری، اردو، کناڈا، ملیالم، مراٹھی، پنجابی، تامل اور تیلگو کے ساتھ ساتھ بعض غیر ملکی زبانوں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی قابل ذکر ایوارڈز اپنے نام کیے، جن میں 5 نیشنل ایوارڈز، 4 کیرالہ اسٹیٹ فلم ایوارڈز، 2 تامل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈ، 2 بی ایف جے اے ایوارڈز، 7 فلم فیئر ایوارڈز اور 10 فلم فیئر ایوارڈز ساؤتھ شامل ہیں۔

شریا گھوشل کی فنی صلاحیتوں کو سب سے پہلے ممتاز فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی والدہ لیلا بھنسالی نے ایک ریئلٹی شو میں دیکھا اور اپنے بیٹے سنجے کو بھی یہ پرفارمنس دیکھنے کا کہا، جس کے بعد سنجے نے شریا گھوشل کو ایک بڑا بریک دیا۔

شریا نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم دیوداس کے گانے ریکارڈ کروائے، بھنسالی کا کہنا تھا کہ شریا کی آواز میں جو معصومیت ہے وہ فلم کے کردار پارو کو سوٹ کرے گی، جسے ایشوریا رائے نے ادا کیا۔

صرف 2023 میں شریا گھوشل نے ڈنکی، سیم بہادر، اینیمل، بارہویں فیل، راکی اور رانی کی پریم کہانئی جیسی بہت سی ہٹ فلموں کیلئے گانے گائے۔

شریا نے حال ہی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والی تقریب میں اپنی پرفارمنس پر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید