• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی پرورش کرپشن کی کمائی سے ہوئی، شیخ رشید گھٹیا سیاستدان ہیں،رانا ثناء

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ بلاول  کی  پرورش کرپشن کی کمائی سے ہوئی، شیخ رشید گھٹیا سیاستدان ہیں،شور شرابہ کرنیوالے لوگ کامیاب نہیں ہوں گے۔ عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے لوگ کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں، سمن آباد کی جامعہ مدنی مسجد میں نماز عید کی ادائیگی  کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ   کرپشن کا احتساب حکومت نے نہیں نیب نے کرنا ہے ۔سیاسی مخالفین کا  طرز عمل ملک سے کرپشن ختم کرنے کا نہیں بلکہ ملک میں افراتفری پھیلانے کا طریقہ ہے ،لوگ ان کی حقیقت جان چکے ہیں ، اب کنٹینر پر 2003 والا جذبہ دیکھنے کو نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ  کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے، دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو ، ان لوگوں کو خدشہ ہے کہ اگر حکومت نے یہ تمام مسائل حل کر دئیے تو عوام انہیں 2018ء کے انتخابات میں بھی مسترد کردیں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  شیخ رشید بدبخت اور گھٹیا سیاستدان ہیں ، ہر عید اور سال بھر بار بار قربانی کی تاریخیں دینے  کے باوجودبات پوری نہ ہونے پر انہیں کوئی شرم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کرپشن کی بات کررہے ہیں انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے ، بلاول بھٹو زرداری کرپشن بے بی ہے جس کی پرورش کرپشن کی کمائی سے ہوئی ہے اور آج اربوں روپے کی کرپشن اور لوٹ مار کی جائیداد کا مالک ہے ۔ 
تازہ ترین