وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز مری سے چھانگلہ گلی روانہ ہو گئیں۔
اس موقع پر مریم نواز کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے قائد، ان کے والد نواز شریف، بھائی حسن نواز اور حسین نواز بھی تھے۔
آج کا دن چھانگلہ گلی میں گزارنے کے بعد مریم نواز شام کو واپس مری آئیں گی۔
بنوں میں 2 تھانوں اور ایک چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا تاہم اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پاکستانی شہریوں کو پرکشش ملازمتوں کے جھانسے میں ایشیائی ملک کمبوڈیا بلوا کر بڑا فراڈ کیا جارہا ہے اور کئی سو پاکستانی کئی کئی ماہ سے یرغمال اور پرتشدد کاروائیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے مالی کرپشن اور اپنی پوزیشن کے ناجائز استعمال پر اپنے دو ملازمین کو برطرف کر دیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس نامی مسافر ٹرین پر ہونے والے بزدلانہ و سفاکانہ اور دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حکومتِ پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلو چستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ٹریک کی صورتحال سب کو پتا ہے، راتوں رات اسے ٹھیک نہیں کرسکتا۔
وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی قیمتوں پر سٹہ بازی کی جاتی ہے ،جان بوجھ کر فائدہ اٹھانے کے لیے خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے خلاف تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں۔
کراچی میں متعین چین کے قونصل جنرل یانگ یونگ ڈونگ نے کہا ہے کہ انکا ملک تسلط پسندی اور طاقت کی سیاست کا مخالف ہے، پاک چین تعلقات اسٹرٹیجک اہمیت کے حامل ہیں۔
کالج کے نئے پرنسپل کے اعزاز میں27فروری کو میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا، طالبات کے رقص کی ویڈیوز وائرل ہونے پر ہائر ایجوکیشن نے ایکشن لیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہےکہ پورا ملک اب ناراض بلوچ نہیں دہشت گرد کہنے لگا ہے۔
پاک فوج نے 36 گھنٹے کے اندر کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اسنائپر نے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا تو موقع ملنے پر یرغمالی مختلف سمتوں میں بھاگے۔ دہشت گردوں نے بھاگنے والے یرغمالیوں پر بھی فائرنگ کی۔
کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ایم اکرام صدیقی نے شرکت کی۔
وزیرمملکت سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گرد واقعات کے لیے مسنگ پرسنز کو بہانے کےطور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ سویلین کو ٹارگٹ کرنے کی مذمت کرتےہيں، کل بھی وزیراعظم نے سب سے پہلے تنقید کا نشانہ پی ٹی آئی کو بنایا،