وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ، غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف آپریشنز کیے گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق یہ آپریشنز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا، سہالہ، سنگجانی اور کراچی کمپنی کے علاقوں میں کیے گئے۔
سرچ آپریشن کے دوران 395 افراد اور 161 گھرانوں کو چیک کیا گیا۔
آپریشنز کے دوران 74 دکانوں،101 ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی جانچ بھی کی گئی۔
پولیس کی کارروائی کے دوران 10 افغان شہریوں سمیت 66 مشکوک افراد کو متعلقہ تھانے منتقل کیا گیا جبکہ 20 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔