برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ برطانوی طیاروں نے متعدد ایرانی ڈرون مار گرائے۔
لندن سے ملنے والی اطلاع کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا کہنا تھا کہ برطانیہ ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کے لیے بین الاقوامی مربوط کاوشوں کا حصہ بنا۔
رشی سونک نے مزید کہا کہ رائل ایئر فورس نے صورت حال سے نمٹنے کے لیے اضافی طیارے بھیج دیے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب ایران نے اسرائیل پر 300 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل سے حملہ کر دیا، اسرائیل نے امریکا، اردن اور دیگر کئی ملکوں کی مدد سے متعدد ایرانی میزائل مار گرائے۔