صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سبسڈی دے تو روٹی کی قیمت کم کرنے کو تیار ہیں، صوبے بھر کی ایسوسی ایشنز نے پنجاب حکومت کا فیصلہ مسترد کر دیا۔
روٹی کی قیمت کم کرنے کے فیصلے سے متعلق بات کرتے ہوئے شفیق قریشی نے کہا کہ فائن آٹا، میدہ کی بوری کی قیمت 12 ہزار 200 روپے ہے، عام آٹا فی بوری کی قیمت 11 ہزار 600 روپے ہے۔
صدر نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ گیس اور بجلی پر حکومت کوئی سبسڈی نہیں دے رہی، نان بائی ایل پی جی گیس استعمال کرتے ہیں روٹی کی قیمت کیسے کم کریں۔