• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بارش نے کراچی میں سن ڈے کو مکمل فن ڈے بنادیا یعنی عیدالفطر کی آخری چھٹی کا مزہ دوبالا ہوگیا۔

کراچی میں پانی سے بھرے بادل خوب برسے تو گرمی کا زور ٹوٹ گیا، خوشگوار موسم سے لطف اٹھانے کےلیے عوام نے بڑی تعداد میں تفریحی مقامات کا رُخ کرلیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ سسٹم کے زیر اثر گرج چمک کافی ہوئی ہے، بجلی گرنے کے واقعات ہوسکتے ہیں، شہری چھتوں پر اور کھلے آسمان تلے بلا ضرورت نہ جائیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے کل تک ہلکی بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ 17 اپریل کو بلوچستان سے کراچی میں داخل ہوگا، جس سے تیز بارش متوقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید