• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار سامنے آگئے


محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں بارش سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں وقفے وقفے سے کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 26 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ناظم آباد میں 21، گلشنِ حدید میں 20، فیصل بیس پر 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مسرور بیس اور کیماڑی میں 16، نارتھ کراچی اور سعدی ٹاؤن میں 15 اور یونیورسٹی روڈ پر 14 اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں 14 اعشاریہ 4، اولڈ ایئرپورٹ پر 12 جبکہ جناح ٹرمینل پر ایک اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید