پاکستانی دفتر خارجہ نے ایرانی مسلح افواج کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جہاز پر 2 پاکستانیوں کی موجودگی کا معاملہ ایرانی حکومت کے سامنے اٹھا دیا۔
ذرائع کے مطابق ایرانی سفارتخانے کو دونوں پاکستانیوں کی تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں۔
اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے نے معلومات تہران تک پہنچا دی ہیں، دونوں پاکستانیوں کی جلد رہائی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضہ کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق پرتگالی جہاز ایم ایس سی ایریز اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر کی کمپنی کا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ بھی ہے۔