• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متوقع بارشیں، بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متوقع بارشوں کے پیش نظر صو بہ سندھ کے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ، چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ اہم شاہراہوں، نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں انہوں نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن، کراچی الیکٹرک، واسا اور کنٹونمنٹس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر ڈی واٹرٹینکر پمپ لگائے جائیں، دوسری جانب بارشوں کے پیش نظر ڈائریکٹر ڈیمولیشن عبدالسجاد خان کی سربراھی میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیا گیا ہے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کے مطابق رین ایمرجنسی سینٹرمیں ٹیکنیکل عملہ تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹےڈیوٹی دے گا عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ،شہر کی 515 مخدوش حالت اور خطرناک عمارتوں کے مکینوں کو فلیٹس خالی کرنے کے لئے بھی اگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے،سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کے مطابق واٹر کارپوریشن نے شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر واٹر کارپوریشن کی سکشن مشینیں اور ڈی واٹرنگ پمپس سمیت دیگر مشینری ہائی الرٹ کر دی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید