• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

رحیم یار خان میں شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی اور اس کی ماں پر فائرنگ کر دی۔

رحیم یار خان پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کی ماں زخمی ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والے لڑکے نے گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق لڑکی اور لڑکے کی لاشوں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید