• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے، محسن نقوی


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بہاولنگر واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ بہاولنگر جیسے کسی ایک واقعے سے فورس کا مورال نہیں گرتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ گھر میں بھی 2 بھائیوں کا جھگڑا ہوجاتا ہے، بہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ لوگوں کا انفرادی فعل ہوتا ہے، ایک غلط ہوتا ہے تو دوسرا ٹھیک ہوتا ہے۔ بہاولنگر جیسا واقعہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی ہوا، وہاں تو اسے اس طرح پیش نہیں کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید