• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: عید پر 1100سے زائد پولیس جوا نو ں کی تعیناتی

سکھر(بیور ورپورٹ)باگڑجی کے نزدیک پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،گرفتار ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ڈاکو واردات کی نیت سے علاقے میں موجود تھے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی پولیس افسران پر مشتمل خفیہ ٹیم نے اطلاع دی کہ تین مسلح ڈاکو باگڑجی کے علاقے لندھی پکٹ کے نزدیک واردات کی نیت سے موجود ہیں جس پر ایس ایچ او باگڑجی امتیاز کھوسو کی سربراہی میں پولیس پارٹی تشکیل دی گئی ، پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مور چاچڑ جو پنوعاقل کا رہائشی بتایا جاتا ہے کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئیں، جبکہ اس کے دو ساتھ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹیاں روانہ کردی گئی ہیں ۔ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کے مطابق عید الفطر کے موقع پر پولیس نے ڈکیتی، جرائم اور لوٹ مار کی کسی بھی ممکنہ وارداتوں کی روک تھام کے لئے سخت حفاظت اقدامات کئے گئے تھے اور شہباز رینجرز کے افسران وجوانوں نے بھی احسن انداز میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض ادا کرتے ہوئے امن وامان کو یقینی بنایا ، ان اقدامات کے باعث ضلع بھر میں عید الفطر کے تینوں روز امن وامان کی فضامکمل طور پر بحال رہی ۔عید الفطر کے موقع پر سکھر ضلع میں نماز عید کے110مقامات سمیت تفریحی مقامات ، پارکوں ، پبلک مقامات پر پولیس کے1100سے زائد اہلکار اور کمانڈوز تعینات تھے۔
تازہ ترین