• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالا ناکہ سبزی منڈی، یونین رہنماؤں اور بااثر افراد کی جانب سے بھتہ وصولی کا انکشاف

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) حیدرآباد ہالاناکہ سبزی منڈی میں مال بردار گاڑیوں اور تاجروں سے یونین رہنماؤں سمیت دیگر بااثرافراد کی جانب سے بھتہ وصولی کا انکشاف ، ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کے مطابق یونین رہنماؤں کی جانب سے فی گاڑی ہزار روپے جبکہ دیگر تاجروں سے منڈی میں صفائی ستھرائی اوردیگر کاموں کے نام پر مجموعی طور پر لاکھوں روپے ماہانہ اکھٹے کرنا شروع کر دیئے، مارکیٹ کمیٹی حکام کے مطابق سبزی منڈی میں یونین کا کام اپنے ممبران کے مسائل مارکیٹ کمیٹی سے ملکرحل کرانا ہے ،منڈی میں صفائی ستھرائی اورتاجروں سےفی گاڑی لاکھوں روپے اکھٹے کرنے کا مقصد تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو تنگ کرنا اورسبزی منڈی کا امن وامان خراب کرنے کی سازش ہے، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی نئی سبزی منڈی ہالاناکہ میں یونین رہنماؤں کی جانب سے تاجروں اور منڈی میں آنے جانے والی مال بردار گاڑیوں سے ہزاروں روپے روزانہ کی بنیادپرغیر قانونی طورپر اکھٹے کرنا شروع کردیئے گئے ہیں، منڈی کے تاجروں کے مطابق سبزی منڈی کے یونین رہنماؤں نے منڈی میں صفائی ستھرائی ،سیوریج کے نظام اوردیگر کاموں کے نام پر بھتہ وصولی شروع کردی ہے جبکہ منڈی کے تاجر ایک جانب مارکیٹ کمیٹی کو ادائیگی کرتے ہیں اس کے علاوہ گیٹ پر داخلے کے نام پر پیسے دیتے ہیں ،جبکہ منڈی میں کانٹے کے نام پر وزن کرائیں یا نہ کرائیں پیسے دینے پڑتے ہیں، اسکے بعد اب یونین رہنماؤں نے تاجروں سمیت پنجاب اور دیگر شہروں سے بھنڈی اوردیگر سبزی لانے والوں سے ہزاروں روپے وصولی شروع کردی ہے، سبزی منڈی کے تاجروں نے اعلیٰ حکام سمیت چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے اور غیر قانونی طوروصولی فوری طورپر بند کرائی جائے،جنگ کے رابطہ کرنے پر مارکیٹ کمیٹی حکام کا کہناتھاکہ منڈی میں صفائی ستھرائی کی ذمہ داری مارکیٹ کمیٹی کی ہے، جس کے لئے سبزی اور فروٹ منڈی میں 20سے زائد سوئپرز موجود ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید