• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے جامع اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کے کلیدی شعبوں میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اورتوانائی غیرملکی اور اور ملکی سرمایہ کاری کے لیے کلیدی شعبہ جات ہیں۔انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان امریکن بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان میں معیشت کے جامع اور پائیدار نمو کے لیے موجودہ حکومت کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ معیشت کے مختلف شعبوں میں ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے اقدامات موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید