• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا 21 اپریل سے پنجاب میں جلسوں کا اعلان

راولپنڈی(پی پی آئی)تحریک انصاف نے 21اپریل سے پنجاب میں جلسوں کا اعلان کردیا‘ جلسوں کیلئے پنجاب کی قیادت پر مشمل کمیٹی بنادی گئی،کمیٹی جلسوں کیلئے تمام حکمت عملی ترتیب دے گی،حماد اظہر نے کمیٹی میں شامل اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا۔کمیٹی میں ریحانہ ڈار،مہربانو قریشی،زرتاج گل،سیمابیہ طاہر، کنول شوذب شامل ہیں،حافظ حامد رضا،مونس الہی،میجر طاہر صادق، شیخ وقاص اکرم،ملک عامر ڈوگر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ،زلفی بخاری ،زین قریشی،احمد چھٹہ،ملک احمد خان بچھڑ،معین قریشی،میاں اسلم اقبال شامل ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید