پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے لیے اچھی ونڈو نکالنے کے لیے پُراُمید ہے اور اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جلد مشاورت کی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی انٹرنیشنل کمٹ منٹس کے ساتھ پی ایس ایل کو بھی ترجیح دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کا ایک برانڈ ہے، نہ کوئی کوتاہی ہو گی نہ اسے نظر انداز کیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے عہدیداران انٹرنیشنل کمٹ منٹس اور پی ایس ایل پر کام کر رہے ہیں، تمام فرنچائزز اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ آئندہ سال جنوری فروری میں سہ فریقی سیریز، فروری مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اور پھر دورۂ نیوزی لینڈ کی وجہ سے پی ایس ایل کی روایتی ونڈو تبدیل کرنے کا چیلنج درپیش ہے، پی ایس ایل کا ایونٹ روایتی طور پر جنوری سے مارچ کے درمیان ہوتا ہے۔