• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ناجائز تعلقات کا شبہ: بیوی نے شوہر پر کھولتا ہوا پانی پھینک دیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی ریاست اتر پردیش کی ایک خاتون نے ناجائز تعلقات کے شبے میں اپنے شوہر پر اُبلتا ہوا پانی پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیوی کو اپنے شوہر کی جان لینے کے الزام میں یوپی پولیس نے 3 افرادسمیت گرفتار کر لیا۔

یو پی پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے دیوریا میں پیش آیا جہاں ایک شخص اس وقت شدید زخمی ہو گیا جب اس کی بیوی نے مبینہ طور پر غیر ازدواجی تعلقات کے شبے میں اس پر کھولتا ہوا پانی پھینک دیا۔

یو پی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی شناخت آشیش رائے کے نام سے ہوئی ہے، آشیش کو اس کے سسر نے بھی مارا پیٹا اور اس کے سالے نے اسے چھت سے دھکا دے دیا۔

واقعے کے بعد آشیش کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا ابتدائی علاج مکمل ہونے کے بعد اسے مزید دیکھ بھال کے لیے شہر کے مہارشی دیورہ بابا میڈیکل کالج بھیج دیا گیا۔

متاثرہ شخص آشیش کے مطابق، یہ واقعہ 13 اپریل کو اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی بیوی کہنے پر اپنے بیمار سالے کو دیکھنے کے لیے اپنے سسرال گیا، وہاں پہنچ کر اس کی بیوی نے رات ٹھہرنے کی ضد کی۔

آشیش نے بیوی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ایک کمرے میں سو رہے تھے، رات  گئے اُس کی بیوی امریتا اٹھی اور باورچی خانے سے ابلتا ہوا پانی لا کر اس کے اوپر پھینک دیا۔

آشیش نے الزام لگایا کہ امریتا کی بھابی نے ابلتا ہوا پانی کچن میں رکھا تھا۔

آشیش نے اپنے بیان مزید کہا کہ جب اس نے بھاگنے کی کوشش کی تو اس کے سسر نے اسے مارا پیٹا اور اس کے سالے نے اسے چھت سے پھینک سے نیچے دھکا دے دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید