• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک نوکری کا جھانسہ، کمپنی کیخلاف متاثرین ایف آئی اے پہنچ گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سعودی عرب میں نوکری کا جھانسہ دے کر فراڈ کرنے والی کراچی کی ایک کمپنی کے خلاف متاثرین نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا۔ 

متاثرین نے نجی کمپنی کے خلاف قانونی جارہ جوئی کے لیے ایف آئی اے کو درخواست دے دی۔

درخواست میں متاثرین کی جانب سے نجی کمپنی کی انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ کمپنی متاثرین کے کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئی جس کی شکایت متاثرین پولیس کو بھی درج کرواچکے ہیں۔ 

پولیس کا کہنا تھا کہ نجی کمپنی کے خلاف کارروائی کےلیے متعدد نوجوانوں نے درخواستیں دیں، جس کی تفتیش جاری ہے۔

متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ ڈیفنس فیز 8 میں نجی کمپنی نے سعودی عرب، دبئی میں ملازمت کےلیے نوجوانوں سے رقم لی، کمپنی کے دفتر پہنچے تو تالا لگا تھا۔

متاثرہ افراد کی تعداد 80 کے قریب ہے، جنہوں نے 2 کروڑ سے زائد رقم جمع کروائی اور یہ بھی بتایا کہ انکے پاسپورٹ و دیگر دستاویزات نجی کمپنی کے پاس تھے۔

قومی خبریں سے مزید