• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہلاک ملزم معیز سلیم کی موت طبعی نہیں تشدد سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ


کراچی کے درخشاں تھانے میں ہلاک ملزم معیز سلیم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تھانے میں گرفتار معیز سلیم کی موت طبعی نہیں تھی بلکہ تشدد کی وجہ سے ہوئی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق معیز کی لاش پر تشدد کے متعدد نشانات پائے گئے ہیں، لاش سے حاصل نمونے کیمیائی تجزیئے کے لئے بھیج دیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، سرکار کی مدعیت میں ساحل تھانے میں مقدمہ بھی درج ہے۔

ایس ایچ او درخشاں علی رضا اور ہیڈ محرر فیصل احمد گرفتار ہیں جبکہ ایس پی کلفٹن نیئر الحسن کو معطل کرکے شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

تفتیشی ٹیم نے زیر حراست ملزمان کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او درخشاں اور اے ایس آئی نے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ملزم کو تفتیشی پولیس کے حوالے نہیں کیا بلکہ حبس بےجا میں رکھا۔

پولیس حکام کے مطابق ایس پی صدر نے ابتدائی انکوائری میں واقعے کو مشکوک قرار دیا۔

قومی خبریں سے مزید