• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں ایران کے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل کا حصہ میڈیا کے سامنے پیش

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسرائیل نے ایران کے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل کا حصہ میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائل کا حصہ بحیرہ مردار سے برآمد کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران نے کروز میزائلوں، راکٹوں اور ڈرونز کے ساتھ 110 بیلسٹک میزائل اسرائیل پر فائر کیے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ بیلسٹک میزائل اگر اسرائیل سے ٹکرا جاتے تو خطے میں خطرناک نتائج ہوتے، ہم اس کا جواب اپنے منتخب کردہ طریقہ کار اور وقت کے مطابق دیں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ایران کو ایسا واضح پیغام دینے کی ضرورت ہے کہ وہ دوبارہ ایسا نہ کرے، ایران نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اسرائیل پر 300 سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید