• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارباب اختیار کسانوں کا استحصال روکیں، ندیم افضل چن

پاکستان پیپلز پارٹی نے کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدنے کا مطالبہ کردیا۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران ندیم افضل چن نے کہا کہ ارباب اختیار کسانوں کا استحصال روکیں۔  12 ارب روپے کی سبسڈی میں کسان کو ایک روپیہ بھی نہیں ملا ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ مہنگی کھاد اور مہنگے آلات ہونے کے باوجود گندم کی اچھی فصل ہوئی ہے۔ پاکستان کو جس چیز نے بچایا، وہ زراعت ہے، جب کاشتکار خوشحال ہوتا ہے تو دکاندار بھی خوشحال ہوتا ہے۔

ندیم افضل چن نے یہ بھی کہا کہ نگراں حکومت نے اسٹاک میں گندم ختم کرنے کی بجائے نجی سیکٹر کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

انہوں نے کہا کہ گندم باہر سستی ہو تو کسان کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے، گندم اور کپاس ملک کی قومی فصلیں ہیں۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران بھی کسان کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا تھا، ارباب اختیار کسان کا استحصال روکیں، ہم ضرورت پڑنے پر احتجاج بھی کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید