• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خسرہ میں مبتلا 18 بچے چلڈرن کمپلیکس داخل، نمونیہ کے4 مریض رپورٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر) چلڈرن ہسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران خسرہ میں مبتلا 18 بچے داخل ہوئے ہیں ۔جن میں سے 9ماہ سے کم عمر 9 بچوں ۔ 9 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے6 مریض جبکہ5 سال سے زیادہ عمر کے3 بچے شامل ہیں ۔اس طرح یکم جنوری سے 16 اپریل تک خسرہ میں مبتلا 669 بچوں کوداخل کروایا گیا تھا،دریں اثنانمونیہ میں مبتلا 4 مریض بچے چلڈرن کمپلیکس میںرپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں ایک بچہ جاں بحق ہوا ہے ۔دوسری جانب رواں سال چلڈرن کمپلیکس میں نمونیہ میں مبتلا 67 بچے دم توڑ چکے ہیں ، ترجمان چلڈرن کمپلیکس ڈاکٹر معاذ کے مطابق یکم جنوری سے 15 اپریل کے درمیان نمونیہ چیسٹ انفیکشن کے شکار 2 ہزار 105بچے چلڈرن کمپلیکس رپورٹ ہوئے جن میں سے 67 بچوں نے چلڈرن کمپلیکس میں دم توڑا جبکہ 2 ہزار ایک بچے صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے۔
ملتان سے مزید