• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ سیفٹی ٹیم کاچھاپہ،300 کلو ناقص قلفیاں، 20 کلو جعلی پیکنگ میٹریل تلف

ملتان (سٹاف رپورٹر )گرمیوں کا موسم آتے ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری قلفیوں کی تیاری کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں، فوڈ سیفٹی ٹیم نےکلومیٹر مین پکھی روڈ پر قلفیاں بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارا اس دوران 300 کلو گرام ناقص قلفیاں، 20 کلو جعلی پیکنگ میٹریل تلف کردیا گیا جبکہ فوڈ بزنس مالکان کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ پکھی موڑ پر فروزن ڈیزرٹ یونٹ کی انسپکشن کی گئی۔ انسپکشن کے دوران قلفیوں کی تیاری میں مصنوعی اور کھلے فلیورز کا استعمال کیا جارہا تھا۔ پیکنگ اور لیبلنگ کے اوپر غلط پتہ درج کیا گیا تھا۔ ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں قلفیاں بچوں کی مرغوب غذا ہیں، ملاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ جعل سازی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔
ملتان سے مزید