• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں گھر سے 10لاکھ روپے اور موٹر سائیکل چوری

ملتان(سٹاف رپورٹر )ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا جبکہ ایک موٹر سائیکل چوری ہوگئی تفصیل کے مطابق قادرپورراں پولیس کو اقبال نے بتایا کہ بائی پاس قادرپورراں سے گھر جارہاتھا کہ 4 ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 60ہزار اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے جبکہ قطب پور پولیس کو رمضان نے بتایا کہ پرانا شجاع آباد روڈ پر نامعلوم چور اسکی موٹرسائیکل لے گئے،پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ تھانہ مظفرآباد کے علاقے القریش میں وقاص احمد کےگھر سے رات گئے نامعلوم چور 10لاکھ روپے ، موٹرسائیکل اور موبائل چوری کرکے فرار ہوگئے ، پولیس نے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے تحقیقات شروع کردی ہے۔
ملتان سے مزید