• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باردانہ ایپ پر درخواست وصولی جاری،آج رات 12 بجے بند کردی جائیگی

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نےکہا ہےکہ حکومت پنجاب نے 3900 روپے فی من گندم خریداری قیمت مقرر کی ہے۔باردانہ کے حصول کیلئے متعارف باردانہ ایپ پر درخواست وصولی جاری ہے۔ آج17 اپریل رات 12 بجے باردانہ ایپ بند کردی جائے گی۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی،پی آئی ٹی بی سے موصول درخواستوں کی زمینی ملکیتی کی جانچ کرے گی۔پیغام موصول ہونے والے کاشتکاروں کو 19 اپریل سے فی ایکٹر 100 کلو کے 6 باردانہ فراہمی شروع ہوگی۔ 22 اپریل کو گندم خریداری کا آغاز کیا جائے گا۔ 6 ایکڑ اور کم کے کاشتکاروں سے گندم خریدی جائے گی، علاوہ ازیں کمشنر نے محکمہ زراعت کو کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف پورا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کپاس کی کاشت ملکی معیشت کی بحالی کیلئے ناگزیر ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہد کھوکھر نے بتایا کہ ڈویژن میں 45604 کاشتکار گندم خریداری کیلئے ابتک رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ڈائریکٹر زراعت شہزاد صابر نے بتایا کہ ڈویژن میں کپاس کی کاشت کا ہدف 9 لاکھ43 ہزار ایکٹر مقرر کیا گیا ہے۔اگیتی کاشت کے ہدف میں 2 لاکھ 10 ہزار ایکڑ پر کپاس کی کاشت مکمل کی جاچکی ہے ۔
ملتان سے مزید