• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی کی 6 کیسز، بی بی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانیٔ پی ٹی آئی کی 6 کیسز اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواستِ ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں تبادلے کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی۔

جج طاہر عباس سِپرا کی جگہ تاحال کچہری میں جج تعینات نہ ہو سکا۔

بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید