لاہور اور پشاور میں حکومتی اعلانات کے بعد بھی روٹی کی قیمت کم نہ ہوسکی۔
پشاور میں شہریوں کو 16 روپے میں روٹی کہیں بھی نہیں مل رہی ہے۔ شہر میں 120 گرام کی روٹی کی قیمت 20 روپے جبکہ 240 گرام روٹی 40 روپے میں فروخت میں فروخت ہورہی ہے۔
پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور 200 گرام روٹی 30 روپے پر فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب میں کہیں کہیں 16 روپے میں روٹی دستیاب ہے۔
لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی 3 ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ، 592 روٹی اور نان پوائنٹس پر جرمانے کیے جبکہ 79 افراد کوحراست میں لے لیا۔